سلمان فاروقی کو معافی ملی یا اثر و رسوخ کام آیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آئے تشدد کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ متاثرہ نوجوان سدھیر نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور دوسرے شخص کو معاف کرتا ہے اور مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔

کراچی کی جنوبی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سدھیر نے بتایا کہ اسے عدالت کے سمن کا پہلے علم نہیں تھا، اور وہ وکیل کے بتانے پر ہی پیش ہوا۔ عدالت کے سوال پر سدھیر نے کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہے اور عدالت جو بھی فیصلہ کرے، اسے کوئی اعتراض نہیں۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ یکم جون کو خیابان اتحاد کمرشل ایریا میں پیش آیا تھا، جب ایک کار نے سدھیر اور اس کی بہنوں کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ بعد ازاں، سلمان فاروقی پر الزام ہے کہ اس نے سدھیر کو زد و کوب کیا۔

متاثرہ شخص سدھیر نے اس سے قبل عدالت میں ملزمان کی شناخت بھی کی تھی جس کے بعد عدالت نے دونوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

اب عدالت سدھیر کے معافی نامے اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

Related Posts