سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا
سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر سلمان بٹ کو بطور کنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے، سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی کا سلمان بٹ کو بطورکنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، سلمان بٹ کا اب نام واپس لے لیا ہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ کسی کا دباؤ نہیں، سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا، اب انہیں کو ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کررہا ہوں۔

نسیم شاہ نے پی ایس ایل میں کونسی ٹیم جوائن کرلی؟

وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔

Related Posts