رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب پولیس نے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے رہنما پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کو عام انتخابات میں کی گئی مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا۔

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جو کچھ اس الیکشن کے دوران ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے ورکرز کو اٹھایا جارہا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8فروری کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالے۔ ہم سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، تاہم عوام نے تحریکِ انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں 1 لاکھ ووٹوں سے جیت رہا تھا، میری اہلیہ پولنگ ایجنٹ آر او کے دفتر میں تھیں جب انہیں باہر نکال دیا گیا۔ رات ساڑھے 10بجے مجھے بھی آر او آفس سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے روز 1 بجے فارم 47 کے تحت میرے خلاف نتیجے کا اعلان کردیا گیا۔ 8 فروری کی رات کو ان سے جس حد تک دھاندلی ہوسکی، انہوں نے کی۔ عوام کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا تھا۔

Related Posts