سندھ ریونیو بورڈ کامجموعی رقم پر سیلز ٹیکس ادائیگی کے نوٹیفکیشن منسوخ،سابقہ پوزیشن بحال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sales Tax Payable to SRB on manpower supply set aside

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مجموعی رقم پر سیلز ٹیکس ادائیگی کے سندھ ریونیو بورڈ کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے سابقہ اصل پوزیشن پر بحال کردیا، اب صرف سروس چارجز پر سیلز ٹیکس وصول کیا جاسکے گا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے5 جون 2017 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2011 (ایکٹ XII 2011) کے سیکشن 8 (2) میں اور سروسز رولز 2011 (قواعد) پر سندھ سیلز ٹیکس کے رول 42-E میں ترمیم کی گئی تھی۔اس کے نتیجے میں یکم جولائی2017 کو کمپنیوں کو افرادی قوت کو دی جانے والی مجموعی رقم پر سیلز ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے آجروں کا نمائندہ ہونے کے ناطے اس معاملے کا نوٹس لیا اور ممبرز کمپنیوں کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ ظہیر منہاس کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ کراچی میں بڑی تعداد میں آئینی درخواستیں دائر کیں۔

مزید پڑھیں:افریقہ ریجن کے ساتھ تجارتی خلاء پر کرنے کا وقت آگیاہے، رفیق میمن

جسٹس جنید غفار اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس معاملے پر 17 نومبر2020 کو سماعت کی اور آئینی درخواستوں کو قبول کیا اورمجموعی رقم پر سیلز ٹیکس ادائیگی کے سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن منسوخ کر کے مجموعی رقم کی بجائے صرف سروس چارجز پر سیلز ٹیکس ادائیگی سابقہ اصل پوزیشن پر بحال کردیا ہے۔

Related Posts