کیپٹن صفدر کی گرفتاری، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کوغیرت کا طعنہ، اسمبلی توڑنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Bilawal Bhutto Eid message

کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سینئر صحافی سلیم صافی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو غیرت کا طعنہ دیتے ہوئے اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوبلوچ سندھی ہیں،مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کو اغواء کرکے کیپٹن صفدر کیخلاف پرچہ کاٹنے کا انکشاف

سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائے گا۔

 

سلیم صافی کے ٹوئٹ پر سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ صافی صاحب کیا سندھ اسمبلی چھوڑنے سے معاملہ حل ہو گا؟ اسمبلیاں غیر فعال ہیں اُن کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا تو استعفے کیوں ۔ اصل سوال یہ ہے کہ آخر آئی جی کو اغواء کیوں کیا گیا ؟۔

Related Posts