اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی اجازت طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی اجازت طلب
اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی اجازت طلب

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی اجازت طلب کرنے کیلئے وزارتِ خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔پولیس کے جوانوں کی تنخواہیں بڑھنے کی خوشخبری جلد متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کیلئے اجازت طلب کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی تنخواہوں کا پیٹرن فنانس ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس فسادی ہجوم اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مقابلے میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں کم ہیں۔ اہلکاروں کو کوٹے کی بنیاد پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اپنے علاقے سے باہر آنے والے پولیس اہلکاروں کو زیادہ مہنگائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کم تنخواہ کی وجہ سے بدعنوانی کا خدشہ رہتا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے سے پولیس کا مورال بلند ہوگا۔

مذکورہ خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کیلئے 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوں گے۔ دیگر صوبوں کا تقابلی جائزہ بھیجا جارہا ہے۔ فنانس ڈویژن تجویز کا جائزہ لے۔

 

Related Posts