سجاد علی کا اپنے نئے گیت قرار کو پسند کرنے پر مداحوں سے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجاد علی اپنے نئے گیت قرار کو پسند کرنے والے مداحوں کے شکرگزار
سجاد علی اپنے نئے گیت قرار کو پسند کرنے والے مداحوں کے شکرگزار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار سجاد علی نے اپنے نئے گیت قرار کو پسند کرنے پر مداحوں سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ریلیز کیے گئے گانے قرار کو ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 278 سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ قرار کی ویڈیو میں سجاد علی کے ہمراہ اداکارہ سونیا حسین نظر آئیں۔

گانے کی موسیقی سجاد علی نے خود ترتیب دی ہے جبکہ گیت کے بول سجاد علی نے معین علی کے ہمراہ تحریر کیے۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں گلوکار و اداکار سجاد علی نے مداحوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

سجاد علی کا شمار پاکستان کے ایسے منجھے ہوئے گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جو راگ رنگ اور روایتی موسیقی سے لے کر پاپ سنگنگ تک ہر میدان میں ہٹ رہے۔ بے بیا، چیف صاحب اور سوہنی لگدی جیسے گیتوں کو دنیا آج تک نہ بھول سکی۔

قبل ازیں 2008 میں سجاد علی کا آخری البم ریلیز ہوا تھا۔ 23مارچ 2019 کو حکومتِ پاکستان نے سجاد علی کو گائیگی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز سے نوازا تاہم اداکار کے طور پر سجاد علی کی فلم ایک اور لو اسٹوری ہٹ نہ ہوسکی۔ 

ایک اور لو اسٹوری کے بعد سجاد علی نے اداکاری کو خیر باد کہہ کر گلوکاری کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور مختلف گیت گائے۔ سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی نے بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے گلوکاری شروع کردی ہے۔

قرار کی پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجاد علی کا اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں اپنے گیت کے بول گنگنانے کے بعد کہنا تھا کہ قرار کو پسند کرنے کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اچھے بول اور اچھی موسیقی کے ساتھ دوبارہ ملیں گے۔ 

 

Related Posts