پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے راہیں جدا ہونے کے بعد حامد حسین کے بیٹے کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حامد حسین کے بیٹے کی شادی میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔
خود کو مجرم تصور کرتی ہوں، اداکارہ حرا سومرو رو دیں
احد رضا میر اور سجل علی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، تاہم دونوں اداکار کسی بھی تصویر میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے، جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔
سجل علی اور احد رضا میر اپنے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ شادی میں شریک ہوئے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
اداکارہ امر خان، عائشہ عمر، خوشحال خان، آصف رضا میر، ندیم بیگ اور علی انصاری سمیت دیگر متعدد فنکاروں نے بھی شادی کی تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔
بین الاقوامی سیلیبرٹی منیجر حامد حسین نے متعدد پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں ان کا نام اور کام بیرونِ ملک کے ناظرین و سامعین پہنچانے میں بھرپور مدد کی ہے۔
سابق فنکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے متحدہ عرب امارات میں 3 سال قبل 2020ء میں شادی کی تاہم دونوں فنکاروں نے شادی کے بعد ایک ساتھ زیادہ تصاویر شیئر نہیں کیں۔
مارچ 2022ء میں دونوں فنکاروں نے قانونی طور پر طلاق کے ذریعے راہیں جدا کر لیں۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی کو احد رضا میر کے دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کا پتہ چل گیا تھا۔