مسلم لیگ(ن) کا پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saira afzal tarar
مسلم لیگ(ن) کا پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما وسابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم کے سابق فوکل پرسن انسداد پولیو مہم کے بارے میں چیف سیکرٹری خیبر پختوانخواہ اور دیگر کی خفیہ رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آپ کے کرپٹ ٹولے کو استعفوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ،پے در پے واقعات بتا رہے ہیں کہ نالائق ٹولہ تاریخی کرپشن میں ملوث ہے ۔

عمران نیازی اپنے کر پٹ حواریوں سے قوم کا سرمایہ واپس لیں،انسدادِ پولیو پروگرام میں پکڑے جانے والی مبینہ کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں ۔ عمران نیازی پہلے وزیر صحت ، وزیر پیڑولیم اور اب پولیو فوکل پرسن کی کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام میں تاریخی نااہلیوں اور62کیسز کی تحقیقات کرائی جائے ،فوکل پرسن پولیو کے استعفیٰ دینے سے کام نہیں چلے گا ،قوم کے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے پر تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایاجائے ،اس مجرمانہ غفلت، نااہلی اور عوام دشمنی کا حساب دینا ہوگا۔

Related Posts