بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار کو آج صبح ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے گھٹنے کی سرجری کی گئی ہے۔ تاہم سیف کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتال میں سیف علی خان کے ساتھ ان کی اداکارہ بیوی کرینہ کپور خان بھی موجود ہیں۔
ان دنوں سیف علی خان ساؤتھ کی فلم دیورا میں کام کر رہے ہیں۔ اس میں وہ بہیرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
اس فلم میں جھانوی کپور بھی ہیں۔ اس فلم میں زبردست ایکشن نظر آئے گا۔ ممکن ہے سیف علی خان اس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہوں تاہم اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان کی سرجری کے حوالے سے کوکیلا بین اسپتال کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی سیف علی خان اورکرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پراپنی چوٹوں سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ دی ہے۔