کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ساہیوال یونیورسٹی کاعملے کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sahiwal University order to ensure attendance of staff

اسلام آباد :ساہیوال یونیورسٹی کے رجسٹرار نے پنجاب حکومت کے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں، یونیورسٹی انتظامیہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مقابلے میں اپنا نوٹیفکیشن لے آئی،عملے اور فیکلٹی اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں ،ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم یونیورسٹی آف ساہیوال قانون کی پابندی کرنے سے منحرف ہو گئی۔

یونیورسٹی آف ساہیوال کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شفیق سے حکومتی نوٹیفکیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر وی سی کا حکم ہے کہ یونیورسٹی کو کھلا رکھا جائے اور ضروری عملہ بھی یونیورسٹی میں حاضر رہے ۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ساہیوال کے حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جس اسٹاف ممبر اورآفیسر کو جامعہ نے نہیں بلایا وہ بھی موبائل فون پر ہمہ وقت حاضر ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کو طلبی کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سہولیات کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف

ایک طرف جہاں کورونا وائرس وباء  کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام انتظامی امور کا شکار ہیں وہی یونیورسٹی آف ساہیوال تمام انتظامات کو آن لائن کرنے سے قاصر ہے۔

Related Posts