ملازمہ کو رقم دے کر پچھتانے والی اداکارہ نے ناقدین کو آئینہ دکھادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saheefa Jabbar
اداکارہ نے کہا کہ منافقت بند کردیں۔ (فوٹو: ڈان امیجز)

ملازمہ کو 50 ہزار کی رقم دے کر پچھتانے والی اداکارہ صحیفہ جبار نے ناقدین کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں 50 ہزار روپے ایک روز میں کمالینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں کسی کو ہراساں کرنے یا اپنے الفاظ کوغلط رنگ دینے کا حق نہیں دیتی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ملازمہ کو 50 ہزار کی رقم دی جو ملازمہ نے شوہر اور بچوں پر خرچ کردی، حالانکہ اداکارہ کو توقع تھی کہ وہ اپنی فوری ضروریات پر توجہ دے گی، تاہم ایسا نہ ہوسکا، جس پر اداکارہ نے کھل کر پچھتاوے کا اظہار کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے صحیفہ جبار پر تنقید کی۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو اپنے مفاد میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے جس کا کسی کو حق نہیں۔ میں چاہتی تھی کہ میری گھریلو ملازمہ اپنا مستقبل محفوظ بنائے، بچوں کی دیکھ بھال کرے، ان کی صحت اور تعلیم یقینی بنائے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کو طبقاتی فرق ختم کرنا ہے تو کیا آپ گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کھائیں گے؟ کیا ایک ہی گلاس سے پانی پی لیں گے؟ اپنے کپڑے پہننے کیلئے دے دیں گے؟ اگر نہیں تو منافقت بند کریں، میں سچ بول رہی ہیں جس پر مجھے شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس سے قبل صحیفہ جبار نے اپنی گھریلو ملازمہ کو خیرات کے 50 ہزار دئیے تاہم خاتون نے وہ رقم شوہر اور بچوں کے کپڑے خریدنے اور بچے کیلئے نئی سائیکل لینے پر خرچ کردی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ مجھے اور میری والدہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ خیرات کے ذریعے کیا خریدا گیا ہے، جس پر میں بہت ناخوش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تکلیف ہوتی ہے جب کم مراعات یافتہ لوگوں کی مدد کی جائے اور وہ پیسے ضائع کردیں۔ اگر کوئی شخص متعدد نوکریاں کرے اور بمشکل روزانہ 1000 یا 1500 کمائے تو سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ صرف 2 روز میں کپڑوں اور بچوں کی سائیکل پر 50 ہزار کا خرچ کیسے کرسکتا ہے؟

میری ملازمہ کی ترجیح کپڑے لینا تھا، حالانکہ اس کے باتھ روم کی چھت بھی نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ملازمہ نے بچے کیلئے 8 ہزار کی نئی سائیکل خریدی، بچوں کیلئے 10 ہزار کے عید کے کپڑے لیے اور اپنے شوہر کیلئے بھی 7 ہزار کا جوڑا خریدلیا۔ میں پہلے ہی انہیں بہت سے کپڑے دے چکی ہوں۔

Related Posts