کراچی :پولیس سوشل میڈیا کی خبروں پر ایکشن لینے لگی ، اسنوکرکلب میں جوا ء کھیلنے کی خبر کا ایس ایچ او سعید آباد عمران خان آفریدی نے نوٹس لے کر کارروائی کر ڈالی ، 5 افراد گرفتار، جوئے کی رقم برآمد کرلی گئی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والے میسج کے مطابق بمقام سیکٹر 9 سی میں اسنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 5افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدہ ملزمان اکمل عرف فوجی، محمد شفیع، ظہور احمد،عبدالرحمٰن، احتشام کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور اسنوکر گیم میں استعمال ہونے والی بالز اور اسٹکس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ الزام نمبر 473/2020 بجرم دفعہ 5/5قمار بازی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس کوشش کر رہی ہے کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے اور اس سلسلے میں پولیس میڈیا اور سوشل میڈیا کی نشاندہی پر بھی کارروائی کرتی ہے تاکہ جرائم کا خاتمہ کیاجائے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:لاہور موٹروے پر زیادتی، خاتون کی حالت دیکھنے والے بھی رو پڑے