لاڑکانہ:وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہےکہ بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہیں لیکن اگر ایم کیوایم صوبے اورلسانیت کی باتیں کرے گی تو ان سے بات کیسے ہوگی۔
گڑھی خدابخش میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کے عوام کوآپس میں لڑواناچاہتی ہے ،اگریہ لوگ لسانیت کے باتیں کرینگے تو سوچیں ان سے بات چیت کیسے ہوگی، انہوں نے کہا ایم کیوایم وفاق کی اتحادی ہے مجھے بتائیں کہ یہ ملک میں پیٹرول اور صوبے میں گیس کےبحران پر خاموش کیوں بیٹھی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:کرا چی میں موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں اضافہ
سعیدغنی نے مزید کہا کہ سی ای سی کا اجلاس اہم صحیح لیکن اس بار شہید بی بی کی برسی پر نہیں ہو رہا لیکن جلد ہو گا، انہوں نے کہا صوبے کےعوام کو صحیح گننے کیلئے مردم شماری شفاف ہونی چاہیے۔