عمران خان کو ٹیلی تھون کے اربوں روپے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیلاب زدگان کیلئے  ٹیلی تھون میں جمع کیے گئے اربوں روپے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت دیکھ کر ان پر ترس آتا ہے۔ ہم عمران خان کو نالائق کہتے تھے مگر وہ بے حس اور خودغرض بھی نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:

جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان پر فردِ جرم آج عائد ہوگی 

بیان میں وزیرِ محنت سندھ نے کہا کہ عمران خان پہلے ٹیلی تھون کے 13 ارب روپے بارش اور سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں، پھر حکومت کے خلاف تحریک کا شوق پورا کر لیں۔ ہم بارش اور سیلاب کے  متاثرین کی بحالی پر کام یا بگڑے ہوئے لاڈلے کی خواہش پوری کریں؟

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کان کھول کر سن لیں! انہیں ٹیلی تھون کے پیسے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی پر دُنیا آبدیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ متاثرین جلد دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 3 بار ٹیلی تھون کرچکے ہیں جن میں اربوں روپے جمع کرنے کا دعویٰ سامنے آیا۔ تیسری ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل تھی جس میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی گئی تھیں۔ 

Related Posts