سعید غنی تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کریں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی تنقید کرنے کے بجائے اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کریں، حلیم عادل شیخ
سعید غنی تنقید کرنے کے بجائے اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کریں، حلیم عادل شیخ

کراچی:صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا سعید غنی وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کریں۔

سندھ میں کرپشن کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اسپتالوں میں ایمبولنس تک میسر نہیں ہے، اسکولوں کو مویشی کے باڑے بنا دیا گیا ہے۔ نالائق وزیر تعلیم کی وجہ سے سندھ میں تعلیم کا نظام برباد ہوگیا ہے۔ صوبے ملکر ملک و قوم کو بناتے ہیں قوموں کو تقسیم نہیں کیا جاتا۔

سعید غنی کی پارٹی نے ہمیشہ لسانیت کو فروغ دیا ہے۔ ان کی سندھ میں کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام بھی ان کو رد کر چکی ہے۔پیپلزپارٹی و ن لیگ کے ادوار میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔ عمران خان کو پاکستان کی عوام نے سیلیکٹ کیا ہے اس وقت ہر محکمہ ترقی پر ہے۔

انٹرنیشل سروے رپورٹس میں بھی واضح بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ ان کی پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر ملک دشمن بیانیہ پیش کیا جس عوام نے ہر محاظ پر مسترد کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سعید غنی کی پارٹی نے عوام کے پئسوں کو لوٹا ہے۔ جس کی وجہ سے چار صوبوں کی پارٹی چار ڈویزن تک محدود ہوگئی ہے۔ موجود حکومت نے ملک کو بڑے بحرانوں سے نکالا ہے۔ ملک و قوم کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔

سعید غنی جیسے لوگوں کو چوروں کی ترجمانی پر لگایا ہوا۔ عوام کے چورہ شدہ پئسوں سے بلاول کے کتوں کا ناشتہ خرید جاتا تھا۔ جعلی اکاؤنٹس میں غریب عوام کے حقوق کا پئسا چھپایا گیا۔

صوبے وفاق کے ماتحت ہوتے ہیں سندھ حکومت کو مکمل فنڈ دیئے گئے ہیں۔این ایف سی کو رونا رونے والی پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی ہیں۔

سندھ کی غریب عوام کے پیسے چوری کرنے والوں کی زبان سے غربت کے الفاظ اچھے نہیں لگتے۔ سعید غنی کی پارٹی نے تو زکوات کے پئسوں کو نہیں چھوڑا کھاگئے۔؟ الحمد پاکستان اس وقت ہر محاذ پر ترقی کر رہا ہے جو ان سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔

Related Posts