کورونا وائرس کی سخت نگرانی جاری، سعید غنی کا رزاق آباد اور ٹھٹھہ کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا وائرس کی سخت نگرانی جاری، سعید غنی رزاق آباد پہنچ گئے
کراچی میں کورونا وائرس کی سخت نگرانی جاری، سعید غنی رزاق آباد پہنچ گئے

 سندھ حکومت کورونا وائرس کی سخت نگرانی کر رہی ہے، وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی آج کراچی کے علاقے رزاق آباد اور بعد ازاں ٹھٹھہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی کے علاقے رزاق آباد میں واقع اے آر جی گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول رزاق آباد کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) کی پابندی کا جائزہ لیا۔

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کلاسز میں جاری تدریسی امور کا جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ تمام اساتذہ خود بھی تمام ایس او پیز کی پابندی کریں اور طلباء و طالبات سے بھی عمل کرائیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام ہوسکے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول رزاق آباد میں سماجی فاصلے کے فقدان پر متعلقہ پرنسپل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر بچے زیادہ ہیں تو انہیں شفٹوں اور متبادل دنوں میں بلایا جائے۔ بچوں کے پاس ماسک کیوں نہیں ہیں؟

وزیرِ تعلیم سعید غنی نے اپنے ہاتھوں سے کورونا وائرس کی روک تھام اور ایس او پیز کی پابندی کیلئے بچوں میں ماسک تقسیم کیے اور اسکول پرنسپل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت بھی اہم ہے۔

دورۂ رزاق آباد کے بعد وزیرِ تعلیم سعید غنی ٹھٹھہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جا پہنچے جہاں تدریس اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سعید غنی نے اسکول میں سینیٹائزرز، ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ کلاسز میں سماجی فاصلے کا فقدان ہے، اسے ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔ تمام اساتذہ تدریس سے قبل 2 سے 3 منٹ تک بچوں کو ایس او پیز سے آگاہ کریں اور اپنی ڈیوٹیوں پر ہر صورت حاضر رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کا بے مثال وزیرِ اعظم، ہیپی برتھ ڈے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Related Posts