سعید غنی کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی اسکول کو سیل کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saeed ghani alleges corruption against the federal government

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گلستان جوہر میں واقع ایک نجی اسکول کے دورے کے موقع پر وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسکول کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات دے دی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز فوری طور پر مذکورہ اسکول میں چھوٹی کلاسز کے بچوں کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے اور ماسک سمیت کسی ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اس کے خلاف کارروائی کریں۔

فوری طور پر اسکول کو سیل کرکے مذکورہ اسکول کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ہم چھوٹے بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کریں گے۔

پاکستان بھر میں تعلیمی عمل کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، بچوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، ملک کے 3 صوبوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک تعلیم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

سندھ حکومت نے تعلیمی عمل شروع کرنے کیلئے 1 ہفتے کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔ دیگر صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔ حکومتی احکامات کے تحت سماجی فاصلہ اور سینیٹائزرز کا استعمال لازمی ہے۔

Related Posts