کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saeed ghani alleges corruption against the federal government

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم و سینئر پی پی رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہمیں لاعلم رکھا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا ہے کہ گرفتاری پی ڈی ایم کی جماعتوں میں اختلاف کی سازش نظر آتی ہے ،اگر گرفتاری کےلیے ہمیں کہا بھی جاتا تو نہیں کرتے ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ودیگر کیخلاف ایف آئی آر شام 7 بجے درج نہیں ہوئی ،وقت غلط لکھا گیا ،گرفتاری کا فیصلہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کرناچاہیے تھا۔

سینئر پی پی رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا تاہم جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے،کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:ثناء جاوید نے بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگادیا، کیپٹن صفدرکی گرفتاری کی مذمت

سعیدغنی نے کہا ہے کہ پولیس کااقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیداکرنےکی سازش کاحصہ ہے ،پی ڈی ایم میں خلیج پیدا کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

Related Posts