کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بارش کے 4 دن بعد وزیرِ اعظم کو رپورٹ دینے کا خیال آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے گورنر کو کراچی میں بارش کے 4 دن بعد خیال آیا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان نیازی کو جا کر بتائے کہ کراچی میں بارش ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ دوسری جانب تحریکِ انصاف کا نجی ٹی وی چینل کراچی میں ہونے والی بارش پر شور مچا مچا کر ہلکا ہوگیا تھا۔ لاہور کیلئے نہ گورنر جائے گا اور نہ چینل کچھ دکھائے گا کیونکہ لاہور سندھ میں نہیں۔
سندھ کے گورنر کو کراچی میں بارش کے چار دن بعد خیال آیا کہ وہ وزیر اعظم @ImranKhanPTI نیازی کو جاکر بتائے کہ کراچی میں بارش ہوئی ہے حالانکہ PTI کا @SAMAATV شور مچا مچا کہ ہلکان ہو گیا تھا۔
لاہور کیلئے نہ گورنر جائیگا اور نہ Samaa دکھائے گا اس لئے کہ لاہور سندھ میں نہیں https://t.co/t9KJ2x4bWx— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) August 3, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر میڈیا سے ناراض ہو گئی جس کے باعث صوبائی وزیر نے میڈیا اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سندھ حکومت کی وزیرِ حقوقِ نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ لاہور اِس وقت بارش کے باعث آدھے سے زیادہ ڈوبا ہوا ہے لیکن کسی چینل پر ہو ہا نہیں جیسا کہ کراچی کی بارشوں پر شور تھا، یہاں تک کہ لاہور کا رمیز راجہ بھی خاموش ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر ناراض