کراچی: وزیرِ محنت سندھ سعید غنی نے میئر کراچی کیلئے تحریکِ انصاف قیادت سے حمایت مانگنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہم کوشش کر رہے ہیں۔ میں پی ٹی آئی اراکین سے ملا ہوں اور ان سے حمایت بھی مانگی۔
سکیورٹی فورسز رات کو ہمارے گھروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔عمران خان
پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ ہم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم کیوں تحریکِ انصاف کے اراکین سے ملاقات نہیں کرسکتے؟ہماری پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین سے ووٹ دینے کی گزارش ہوگی۔
وزیرِ محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف کے یو سی چیئرمین ہمیں ووٹ دیں گے تو ان کی مہربانی اور نہ دیں تو ان کا فیصلہ ہوگا۔ الیکشن کے روز این آئی سی وی ڈی ٹیم تیار رکھیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جارہی ہے۔ اگر جماعتِ اسلامی والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس چلے گئے تو شاید ان کو ریلیف بھی مل جائے۔
دریں اثناء نامزد امیدوار برائے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کراچی کے بیٹے نہیں، میں نے، سعید غنی نے اور سلمان عبداللہ مراد کراچی میں جنم لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات سے پتہ چلے گا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے، اس لیے ان کے کاغذات چیک کتیؐ کہ ان کی جائے پیدائش کیا ہے؟ حافظ نعیم خود بتائیں۔