کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔سعید غنی
کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔سعید غنی

کراچی: وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا تو سندھ حکومت ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے چند شہروں میں تعطیلات ہوئیں تاہم صوبہ سندھ میں موسمِ بہار کی چھٹیوں کی کوئی روایت نہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز صرف 10 سے 12 شہروں میں معمول سے زیادہ رہے، ممکن ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا سوچے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام اسکولز کھولنے کا عندیہ دیا گیا تو سندھ حکومت نے کھل کر مخالفت کی۔ کوشش ہے کہ تعلیمی نقصان پر قابو پایا جائے۔ بچوں کے امتحانات وقت پر کرانا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز کے نام پر بچوں کا تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر روک دیا گیا تو تعلیمی مسائل بڑھ جائیں گے۔ تعلیمی سلسلہ روکنے پر دوبارہ بحالی میں وقت لگ جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 2 ہزار 258 مزید شہری متاثر، 53 جاں بحق

Related Posts