سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی جیت یقینی ہے، ذرائع کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition decides to remove Senate chairman

اسلام آباد:شہر اقتدار وفاقی دارلحکومت میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،سینیٹ کا اہم اجلاس کل بروز جمعہ ہوگا، اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اور پی ڈی ایم سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہیں،پی ڈی ایم کسی بھی صورت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہارنا نہیں چاہتی۔

دوسری جانب حکومت کے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی نے بھی اپنی جیت کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور کل چیئرمین سینیٹ کے ہونے والے انتخاب میں جیت کے دعویدار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے پاس 53سیٹیں ہیں اور حکومت اور اتحادیوں کی کل ملا کر 47 سیٹیں ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ذرائع کا کہنا ہے کل کا سورج صادق سنجرانی کی جیت کے ساتھ طلوع ہوگا اور آنے والے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ہونگے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صادق سنجرانی یقینا چیئرمین سینیٹ کے لئے منتخب ہوجائیں گے۔

Related Posts