جاسوسی آلات: صادق سنجرانی صبح ساڑھے5بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہرگئے، مصطفیٰ نواز کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mustafa Nawaz Khokhar

اسلام آباد: چیئرمین کے انتخاب سے قبل سینیٹ ہال میں کیمرے اور جاسوسی کے آلات ملنے کےبعد معاملہ مزید الجھ گیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے صادق سنجرانی کے صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سےباہرنکلنے کا دعویٰ کردیا۔

سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی ٹویٹ کی گئی تصویر پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ رہنمائی کے لئے فواد چودھری ،آپ کا شکریہ، بلائنڈز سے لگے اسکرو میں کیمرا نظر آرہا ہے، بوتھ کے اندر پن ہول کیمرا تھا، چیئرمین سینیٹ ،سیکریٹری سینیٹ اور ہیڈ آف سیکورٹی پر انگلیاں اٹھتی ہیں ۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی کو اجازت دی گئی ہو کہ وہ ہال میں کیمرے نصب کرے،یہ کیسے ممکن ہے کہ رات کے پہرسینیٹ ہال میں کسی کو اجازت دی گئی ہو ،جس کسی کا اینگل خراب ہوتا تو پن ہول کیمرا سب دکھا سکتا تھا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین کا الیکشن، اپوزیشن نے سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے ڈھونڈ نکالے، ایوان میں ہنگامہ

انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں سے پن ہول کیمرا بھی بر آمد ہوا ، ہم نے تمام چیزوں کی تصاویر لی ہیں ، انہیں سیل کریں گے ، پولنگ بوتھ کو دیکھا تو اس میں ایک لیمپ پڑا تھا ، دونوں کیمروں کا رخ پولنگ بوتھ کے اندر تھا، ہم نے پوچھا یہ لیمپ یہاں کیوں رکھا گیا ہے؟،بتایا گیا کہ روشنی کیلئے رکھاہے۔

 

مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ ہمارے ذرائع کا دعویٰ ہےکہ حکومت کے امیدوار صادق سنجرانی صبح ساڑھے5بجے سینیٹ بلڈنگ سےباہرگئے،معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Related Posts