اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب اتحادی اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سے فائنل کرلیا جائے گا۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کی درخواست پر کنوینر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی،فواد چوہدری کا دعویٰ