صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کی دوسری سالگرہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کی دوسری سالگرہ
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کی دوسری سالگرہ

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری نے حال ہی میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر صدف کنول کو سوشل میڈیا پر ایک پیار بھرے انداز میں مبارکباد کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی کے بعد سے کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں، جب جوڑے کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، آیئے ان واقعات پر ایک نظر ڈلتے ہیں:

سائرہ سے طلاق کی وجہ صدف بالکل نہیں ہے، شہروز سبزواری

شہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سائرہ یوسف سے جب اُن کا تعلق ختم ہوگیا تھا اُس وقت تک اُن کی صدف کنول سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، پہلی بار صدف کنول اور میں نے ایک ایوارڈز شو میں ساتھ پرفارمنس کی تھی، تب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ شہروز سبزواری کے مطابق ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے دوران قریب آنے کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی مگر اس وقت ان کو کوئی دوسرا خیال نہیں آیا تھا۔

شہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کی دوستی کو لوگوں نے دوسرا رنگ دیا تو دونوں کو خیال آیا کہ وہ لوگوں کی جانب سے دیئے گئے مشورے پر عمل کرسکتے ہیں۔

ایک عورت کا سب کچھ اُس کا شوہر ہی ہوتا ہے، صدف کنول

ایک انٹرویو کے دوران صدف کنول نے کہا تھا کہ ایک شادی شدہ عورت کو اپنے شوہر کے تمام کام کرنا چاہئیں کیونکہ اُس کا سب کچھ اُس کا شوہر ہی ہوتا ہے، ایک عورت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے وہ اپنے شوہر کے سارے کام کرے، اُس کے کپڑے استری کرے، اُس کیلئے کھانا بنائے اور باقی تمام کام بھی کرے۔

واضح رہے کہ صدف کنول کے اس بیان کے بعد اُن کو خواتین کی بڑی تعداد کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انڈسٹری میں کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، شہروز سبزواری

شہروز سبزواری اُس وقت خبروں کی زینت بن گئے تھے جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ بحیثیت ایک اداکار جب آپ کے اردگرد ہر طرف لڑکیاں ہوتی ہیں تو ایسے میں کسی کیلئے بھی کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے خاص طور پر ایک غیر شادی شدہ شخص کیلئے تو بہت مشکل ہوتا ہے۔

فیمینزم ہمارے معاشرے کو تباہ کررہا ہے، شہروز سبزواری

صدف کنول کو جب اُن کے شوہر سے متعلق تبصرے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو جواب میں شہروز سبز واری نے کہا تھا کہ صدف جو کچھ کرتی ہے وہ میرے لئے کرتی ہے، لوگوں کی اپنی مرضی ہے وہ جیسا چاہے کریں، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیمینزم ہمارے معاشرے کو بہت بُری طرح سے تباہ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارشہروز سبزواری کئی ماہ تک اداکارہ صدف کنول ساتھ تعلقات کی افواہوں کے بعد 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Related Posts