صدف کنول اور شہروز سبزواری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدف کنول اور شہروز سبزواری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
صدف کنول اور شہروز سبزواری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

لاہور: بہروز سبزواری کے بیٹے مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اداکارہ صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام‘’صدف کنول”سے‘’صدف شہروز”میں تبدیل کر دیا ہے۔

جبکہ اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمد اللہ‘ لکھا ہے۔خیال رہے

کہ شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس کا ذمہ دار صدف کنول کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شہروز سبزواری اور سائرہ کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ خبریں زبان زد عام ہوئیں تو شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں سائرہ کیساتھ طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں میں صرف اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شہروز اور سائرہ نے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ اپنے پیغام میں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts