ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے دکھ کی خبر سامنے آئی ہے، بھارتی اداکارہ کے نانا نریندر ناتھ رازداں 95 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کے نانا کافی عرصے سے بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے، جبکہ حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا کو انفیکشن زیادہ پھیلنے کے سبب آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
مزید پڑھیں:ثنا فخر نے شوہر فخر علی سے علیحدگی کا اعلان کردیا
عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازداں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔