سوشل میڈیا کی محبت کا افسوسناک انجام، تیونسی لڑکی کو سفارت خانے کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے خواتین پولیس اسٹیشن میں پناہ لینے والی 19 سالہ تیونسی لڑکی، سُندا آیاری، کو تیونس کے سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، سُندا آیاری گزشتہ نومبر میں تیونس سے کراچی آئی تھیں تاکہ لیاری کے رہائشی نوجوان عامر سے شادی کر سکیں، جن سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ 29 نومبر کو دونوں نے محبت کی شادی کی، تاہم شادی کے سات ماہ بعد میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے، جس کے نتیجے میں عامر نے سُندا کو طلاق دے دی اور ایک ریسٹورنٹ میں چھوڑ دیا۔

اس واقعے کے بعد، سُندا آیاری نے لیاقت آباد خواتین پولیس اسٹیشن میں پناہ لی۔ پولیس اسٹیشن کی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عذرا خان نے میڈیا کو بتایا کہ تیونس کے سفارت خانے کے دو افسران نے آ کر سُندا کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

سفارت خانے کی جانب سے سُندا آیاری کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جس میں اس کا ایگزٹ پرمٹ اور واپسی کا ٹکٹ شامل ہے۔

یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی اور شادی کے معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Posts