سندھ میں قربانی کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہوگی، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں قربانی کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہوگی، ناصر حسین شاہ
سندھ میں قربانی کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہوگی، ناصر حسین شاہ

کراچی:سندھ حکومت نے قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، جس میں کہا گیا ہے مخصوص مقامات پر فریضہ قربانی سرانجام دیا جائے گا اور گندگی پھیلانے،آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس ضمن میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی گئی ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مخصوص مقامات پر قربانی فریضہ سرانجام دیا جائے گا۔یونین کونسلزکی سطح پر قربانی کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں، سالڈ ویسٹ بورڈ آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ انفرادی قربانی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور گندگی پھیلانے،آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندگان کیساتھ ضلعی انتظامیہ رابطے میں رہے گی اور اضلاع کی حدودمیں ڈی سیزاجتماعی قربانی کاانعقادیقینی بنائیں گے۔

سندھ حکومت نے عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی سے متعلق کہاکہ قربانی کیلئے سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ کورونا نیگٹو اور تجربے کار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک،آن لائن خریداری کوترجیح دی جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیاکہ قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کے ذریعے کیا جائے۔

Related Posts