وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی، وزراء اور اراکینِ اسمبلی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh approves Rs 1477 billion budget for new financial year

کراچی:  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی سمیت صوبہ سندھ کے وزراء اور اراکینِ صوبائی کابینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورۂ میر پور خاص اور اندرونِ سندھ میں ان کے ہمراہ جانے والے کچھ صوبائی وزراء اور اراکینِ اسمبلی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔ سیلابی صورتحال سے متاثر میر پور خاص ڈویژن کے دورے میں جانے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔

صوبائی وزیر شبیر بجارانی چند روز قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاونِ  خصوصی قاسم نوید قمر بھی وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ میں جائیں گے جبکہ بعض اراکینِ سندھ اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اراکینِ سندھ اسمبلی امداد پتافی اور گنہور اسران بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔معاونِ خصوصی اور اراکینِ سندھ اسمبلی نے اپنے اپنے بیانات میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی، جس کے بعد سندھ حکومت کی صفوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

سندھ حکومت کے اراکینِ اسمبلی، وزراء اور اراکینِ کابینہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے ساتھ رہنے والے افراد کیلئے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی فرد کا قرنطینہ میں رہنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وباء خوفناک، خدا بچوں کو لمبی عمر دے۔فواد چوہدری

Related Posts