کورونا وائرس میں مبتلا سچن ٹنڈولکر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس میں مبتلا سچن ٹنڈولکر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا
کورونا وائرس میں مبتلا سچن ٹنڈولکر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا

ممبئی:کورونا وباء کی زد میں آئے ہوئے بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سابق بھارتی سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونیکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ وہ پْرامید ہیں کہ وہ چند روز میں گھر واپس آ جائیں گے، واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس وباء کے باعث بہت بری صورتحال ہے۔

47 سالہ کرکٹر ٹنڈولکر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

Related Posts