سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کیخلاف لوگوں کو اکسانے والا اصلی ملزم صبور بٹ پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sabur Butt arrested in Priyantha Kumara murder case

سیالکوٹ: پولیس نے  سری لنکن منیجر کیخلاف لوگوں کو اکسانے والے اصلی ملزم صبور بٹ کو گرفتار کرلیا، واقعہ میں ملوث مزید40 ملزمان کی شناخت ہوگئی۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سری لنکن منیجر پر بہیمانہ تشدد اور قتل میں قریبی دیہاتوں کے لوگ بھی ملوث تھے،پریانتھا کمارا کے خلاف لوگوں کو اکسانے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوؤں کو لٹکانا اب ضروری ہے

پولیس کے مطابق ملزمان میں زیادہ تعداد ایسے افراد کی ہے جو فیکٹری کے ملازم نہیں ہیں،کیس میں نامزدمزید 40 ملزمان کی شناخت ہو گئی، ملزمان کو مختلف ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا گیا۔نئے شناخت کئے گئے افراد میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 3دسمبر کے روز سیالکوٹ کی راجکو فیکٹری میں سری لنکن پروڈکشن منیجر پریانتھا کمارا کو توہین مذہب کے جھوٹے الزام کے تحت بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

مقتول کے مذہب کے حوالے سے پہلے ہندو،بدھ مت ہونے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم سیالکوٹ میں موجود مذہبی رہنماؤں اور مقتول کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانتھا مسیحی تھا اور سیالکوٹ میں مسیحیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں تھا۔

Related Posts