اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان جلد ہی اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں تاہم ان سے زیادہ صبور علی کو ننھے مہمان کی آمد کا انتظار ہے اور وہ اس بچے کی پسندیدہ خالہ بننے کیلئے بے قرار ہیں۔
حال ہی میں سعدیہ غفار اور حسن حیات خان نے شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر پیارے بھرے پیغامات شیئر کئے تھے جبکہ سعدیہ غفار کی سب سے اچھی دوست اداکارہ صبور علی ان کے آنیوالے بچے کیلئے انتہائی پرجوش ہیں صبور علی کے مطابق وہ اس بچے کی پسندیدہ خالہ ہونگی۔