صبور اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویراور ویڈیوز وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبور اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویراور ویڈیوز وائرل
صبور اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویراور ویڈیوز وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے جنوری کا مہینہ منتخب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز شخصیات کی شادیاں شروع ہوگئیں۔ حال ہی میں اریبہ حبیب کی سعدین سے شادی ہوئی جس سے قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی بھی خبروں کا حصہ رہی ہے۔ صبور علی اور علی انصاری بھی شادی کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

تصویری تجزیہ، اریبہ حبیب کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

گزشتہ برس ستمبر کے دوران منال اور احسن محسن اکرام کی شادی ہوئی۔ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات رواں ہفتے ہی رخصتی کے ساتھ ختم ہوئیں جس کے بعد علی انصاری اور صبور علی کیلئے ڈھولکی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی۔

دونوں اداکار پہلے سے رشتۂ ازدواج میں بندھنے کیلئے تیار تھے جس کے متعلق مختلف خبریں گزشتہ برس بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ صبور علی اور علی انصاری نے رواں ماہ 22 جنوری کو شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ڈھولکی کی تقریب شوبز شخصیات کی شادیوں کا انمٹ حصہ بنتی جارہی ہے۔ صبور علی نے گہرے جامنی رنگ کی شلوار قمیض پہنی جس پر سنہری رنگ کی دستکاری کی گئی تھی۔ علی انصاری نے سیاہ قمیض شلوار زیبِ تن کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

گزشتہ برس مئی میں ہی صبور علی اور علی انصاری نے ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کرلی تھی جس میں اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب شریک ہوئے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران دونوں فنکاروں نے جنوری 2022 میں شادی کا اعلان کیا تھا۔ 

Related Posts