اداکارہ صبور اور علی انصاری بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ صبور اور علی انصاری بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صبور اور علی انصاری بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری اور صبور علی بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شوبز ستارے بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی تقریبِ نکاح جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی انصاری نے سفید شیروانی زیبِ تن کر رکھی ہے۔ 

اسٹیج پر اداکارہ سجل علی اپنی رخصت ہونے والی بہن صبور علی کی مدد کرتی نظر آئیں۔ دوسری جانب مریم انصاری اپنے بھائی علی انصاری کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عاطف اسلم نے سنگ ماہ میں شاندار کردار پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

صبور علی کی بڑی بہن ہونے کے ناطے سجل علی نے ایجاب و قبول کے فوراً بعد اپنے دولہا علی انصاری کو شادی کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فنکار جوڑی کی تقریبِ نکاح دن کے وقت منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنائی اور دونوں فنکاروں کو مبارکباد بھی دی۔ 

Photo: Zara Noor Abbas/Instagram

سوشل میڈیا پر وائرل کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی آنکھوں میں آنسو ہیں اور علی انصاری محبت بھرے انداز میں صبور علی کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

شادی کی رنگا رنگ تقریب میں اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کا ساتھ دینے کیلئے کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارا نور عباس اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز ستارے بھی شریک ہوئے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

خیال رہے کہ اس سے قبل آریز احمد اور حبا بخاری نے بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ شوبز انڈسٹری میں منال خان اور احسن محسن اکرام کے بعد شادیوں کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ 

Related Posts