باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی والدہ کی وفات پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی والدہ کی وفات پر خاموشی توڑ دی
باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی والدہ کی وفات پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی اور صبور علی دونوں کو ہی باصلاحیت اداکارہ سمجھا جاتا ہے جبکہ صبور علی نے اپنی والدہ کی وفات پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں سے کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔

موجودہ دور میں سجل علی اور صبور علی اپنے بھائی کے ہمراہ سچائی اور محبت پر مشتمل آپس میں بھائی بہنوں کے  جس رشتے کا پرچار کرنے میں مصروف ہیں، ڈرامہ انڈسٹری میں ایسی مثالیں کم نظر آتی ہیں۔

عموماً یہ بات ہر شخص کو معلوم ہے کہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ کا انتقال کینسر کے موذی مرض کے باعث 3 سال قبل ہوا ، تاہم یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ والدہ کی موت کے بعد بچوں نے ایک نیا راستہ اختیار کر لیا۔

والدہ کے انتقال نے جذباتی طور پر بھائی بہنوں کو بہت ٹھیس پہنچائی اور اندر سے توڑ کر رکھ دیا، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی طاقت بنیں گے۔

حال ہی میں صبور علی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ہم مسلسل روتے رہے جبکہ اِس سے قبل  ہمارا خاندان پہلی بار عمرے پر ایک ساتھ روانہ ہوا تھا۔ 

اداکارہ صبور علی نے کہا کہ اچانک ہماری ماں کو بخار ہوگیا اور جب ہم عمرے سے واپس آئے ، مجھے اور سجل علی کو بھی بخار ہوگیا اور ہم 2 روز تک ہسپتال میں رہے، تاہم ہماری والدہ جانبر نہ ہوسکیں۔

صبور علی نے کہا کہ جب ہم واپس آئے تو پتہ چلا کہ ہماری والدہ کو کینسر ہوگیا ہے جبکہ اِس سے قبل موذی مرض کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ کچھ ہی دنوں میں کینسر بگڑ گیا اور 16 دنوں میں ہی والدہ کی جان لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے زندگی میں ہر چیز بہت اچھی تھی اور بعد میں بالکل نہیں جس کے بعد ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

آج کل سجل علی اور صبور علی کو اداکار احد رضا میر کے ساتھ وجہ تم ہو نامی ڈرامے میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں سجل علی کو کینیڈا میں رہائش پذیر دکھایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ دیکھ کر کام کا انتخاب کرتی ہوں۔سجل علی

Related Posts