صبا قمر نے کلاسک دور کی بالی ووڈ فلم کا خوبصورت گانا سنا دیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا
اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے کلاسک دور کی بالی ووڈ فلم کا رومانوی گانا گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر کو بالی ووڈ کے کلاسک دور کی ایک فلم کا گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

شیئر کی گئی ویڈیو میں صبا قمر کو معروف گلوکار و موسیقار مصطفیٰ زاہد کے ہمراہ کشور کمار کا مشہور گانا ہمیں تم سے پیار کتنا، یہ ہم نہیں جانتے گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صبا قمر کی حالیہ میوزک ویڈیو نے ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر بہت قلیل وقت میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ویڈیوز میں شمولیت کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

قبل ازیں صبا قمر چنگاریاں، ایک ادھوری لو اسٹوری نامی ویڈیو میں گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جسے1 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کو 5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی سالگرہ کے موقعے پر اپ لوڈ کیا تھا۔

اب تک یو ٹیوب کے 1 لاکھ 14 ہزار صارفین صبا قمر کی ویڈیو ملاحظہ کرچکے ہیں۔ ویڈیو کی 1 لاکھ نمائشیں مکمل ہونے پر صبا قمر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ کی تقریب، صبا قمر کی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

Related Posts