مجھے تم پر بھروسہ ہے، صبا قمر عظیم خان کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saba Qamar

کراچی :سوشل میڈیا پر الزامات اور تنقید کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

حال ہی میں صبا قمر کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کروائو اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔

صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے جبکہ عظیم خان کی جانب سے آسٹرالیا سے جَلد پاکستان آنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

اس سے قبل صبا قمر کے ہونیوالے شوہرعظیم خان نے سوشل میڈیا صارفین سے کہاتھا کہ آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔

عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اْن کا ساتھ دیا تو وہیں اْن کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تْم پر بھروسہ ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے ساحل سمندر پر بنی اپنی بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔صبا قمر کے اس کمنٹ کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ اداکارہ کو لوگوں کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ اپنے ہونے والے شوہر پر بہت بھروسہ کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

Related Posts