صبا قمر نے جلد شادی کرنے کا اشارہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ صبا قمر فلم ’کملی‘ کیلئے پہلاانتخاب نہیں تھیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ صبا قمر فلم ’کملی‘ کیلئے پہلاانتخاب نہیں تھیں؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے جلد شادی کرنے کا اشارہ دیدیا۔

لالی ووڈ کے علاوہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں ہندی میڈیم اور مسز اینڈ مسز شمیم میں کام کرنے والی اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اشارہ دیا ہے۔

حال ہی میں صبا قمر کو شانو نامی کسی شخص نے پھولوں کا تحفہ دیا ہے، جس کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں اور وہ شخص پاکستان سے تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022ء کے آخر میں وہ شاید شادی کرلینگی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کا مردوں کیساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار، سوشل میڈیا کی تنقید

قبل ازیں سرمد کھوسٹ کا اداکارہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ صبا ایک بہت ہی با صلاحیت اداکارہ ہیں، اُن کے اندر کام کرنے کا ایک الگ ہی جذبہ ہے جو کہ انھیں اور بھی خاص بناتا ہے۔ 

صبا قمر کی فلم کملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کملی بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کو بنانا بحیثیت اداکار میرے لئے ایک امتحان تھا، ہم نے 2019 میں اس فلم کو فلمایا تھا لیکن سینیما بند ہونے کی وجہ سے یہ ریلیز نہیں ہوسکی۔

Related Posts