صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص اجازت نامے کے خلاف کیا۔محکمۂ اوقاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص اجازت نامے کے خلاف کیا۔محکمۂ اوقاف
صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص اجازت نامے کے خلاف کیا۔محکمۂ اوقاف

لاہور: محکمۂ اوقاف کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں رقص دئیے گئے اجازت نامے کے خلاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ اوقاف نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سوشل میڈیا پر غم و غصے کے اظہار پر ایکشن لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ مسجد وزیر خان میں رقص اجازت نامے کے خلاف کیا گیا۔

محکمۂ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی الگ تحقیقاتی رپورٹ میں بھی اِس بات کی تصدیق موجود ہے کہ اداکاروں نے رقص خلافِ ضابطہ اور اپنی مرضی سے کیا جس کے بعد محکمۂ اوقاف نے پنجاب کی تمام تر مساجد اور مزارات میں ڈراموں اور فلموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمۂ اوقاف پنجاب کے مطابق خلافِ ضابطہ ڈانس کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ 3 اہلکار اور ایک منیجر کو برخاست کرکے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ محکمۂ اوقاف کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن مساجد میں نکاح کیلئے تو آسکتے ہیں تاہم فوٹو شوٹ کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیشن عدالت نے  اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں  میوزک ویڈیو کی شوٹنگ سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے ان کے خلاف درج مقدمے کے لئے4 روز قبل  عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فی کس 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے کروانے کی ہدایت کی اور مزید کارروائی 25 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: مسجد ویڈیو کیس میں صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

Related Posts