سارک ویڈیو کانفرنس‘وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt is closely monitoring coronavirus situation: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک کانفرنس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بہت پہلے سے کہہ رہا تھا کہ سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے۔بالآخر نریندر مودی اور ہندوستان کو سارک کی اہمیت کا احساس ہوا –

پاکستان کافی عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ سارک کی سمٹ لیول کے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہو سکے‘لیکن بھارت اور مودی سرکار اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی‘ہم چاہتے ہیں کہ سارک کو فعال بنایا جائے مگر اس میں بھی رکاوٹ ہندوستان بنتا رہا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات اور مودی سرکار کا رویہ آپ کے سامنے ہے لیکن اس کے باوجود آج جب انہوں نے کرونا کے حوالے سے سارک ویڈیو کانفرنس کی پیشکش کی تو پاکستان نے اس عالمی وبا کی نوعیت، خطے کی ضرورت اور انسانی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس کانفرنس میں کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے حفظ ما تقدم کے تحت کی جانے والی کوششوں اور اس وبا کی روک تھام کیلئے کئے گئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا۔

Related Posts