ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت تیزی سے پستی کی جانب گامزن ہوگئی ہے، جس کے باعث اب ڈاکٹرز کو بھی تشویش شروع ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یوکرین جنگ کے بعد سے روس کے صدر کی صحت کے بارے میں مختلف خبریں سامنے آرہی تھیں لیکن اب حالیہ رپورٹ کے بعد ان کے ڈاکٹرز کو بھی تشویش ہونا شروع ہوگئی ہے۔
روسی صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں شدید سر درد، زبان کی تکلیف اور دھندلا نظر آرہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دائیں بازو اور ٹانگ میں جزوی طور پر احساس کم ہونے کی بھی شکایت کی جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں دوا لینے اور کئی دن آرام کرنے کا کہا۔
مزید پڑھیں:امریکا، بینک میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک
روسی صدر نے ڈاکٹروں کی تجویز کو بالکل نظر انداز کردیا ہے۔روسی صدر کی حالت میں بہتری آنے کے بعد ان کے طبی ماہرین کی ایک بڑی ٹیم میں تشویش کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔