روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران شرمندگی کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران شرمندگی کا سامنا
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران شرمندگی کا سامنا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران اور ختم کرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن گرینڈ کریملن پیلس میں 17 نئے غیرملکی سفیروں کے سفارتی اسناد پیش کرنے کے موقع پر تقریر کر رہے تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر تقریر کے دوران یہ سوچ کر رکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر شرکا ان کے لیے تالیاں بجائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:ترک خاتون کا بلیک میلر دیور سے خوفناک انتقام، ویڈیو وائرل

اس موقع پر مقامی زبان میں تقریر ختم کرنے کے بعد روسی صدر ہلکے سے مسکرائے اور پھر وہ انگریزی میں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

Related Posts