فٹبال میچز میں روس کا قومی ترانہ بجانے، پرچم لہرانے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فٹبال میچز میں روس کا قومی ترانہ بجانے، پرچم لہرانے پر پابندی عائد
فٹبال میچز میں روس کا قومی ترانہ بجانے، پرچم لہرانے پر پابندی عائد

جرمنی میں فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے فٹبال میچز کے دوران روس کا قومی ترانہ بجانے اور پرچم لہرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کی اور صدر ولادی میر پیوٹن کے اقدامات کے خلاف روس پر پابندیاں عائد کیں جن میں روس میں کوئی بھی عالمی فٹ بال مقابلہ منعقد نہ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سیکورٹی انتظامات، پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں، پیٹ کمنز

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم کو اب فٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلنا ہوں گے جن میں شائقین کو براہِ راست شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ میچز کسی غیر جانبدارانہ مقام پر منعقد ہونے چاہئیں۔

یوکرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مستقبل میں روس کے خلاف کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ جمہوریہ چیک، سوئیڈن اور پولینڈ بھی روس کے خلاف ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

فیفا نے روس کو مزید پابندیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روکی جائے۔ اگر روسی جارحیت اور حملے نہ روکے گئے تو مستقبل میں روس کے فٹبال میچز کھیلنے پر مکمل پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ 

Related Posts