پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے، آرمی چیف
پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں موجود کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ہے۔ پاکستان خطے کی ترقی ، خود مختاری اور برابری کی بنیاد پر خطے میں بہتری کے لیے کام کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے پاکستان پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کیساتھ اہم ملاقات کے موقع پر کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک روس تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل، پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی ، دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

Related Posts