پاکستان کو تیل کی فراہمی منافع سے مشروط ہے، روسی سفیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تیل خیرات میں نہیں دے رہے، فائدہ مند ہوا تو ہم تیل کی فراہمی کو جاری رکھیں گے اور یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا مطلب ہم منافع کما رہے ہیں۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہماری دوستی 75 سال پرانی ہے، سرد جنگ کے زمانے میں بھی پاکستان کےعوام کا مزاج دوستانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت اہم تجارتی معاہدوں کی منظوری

پاکستان کو تیل کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ فائدہ مند ہوا تو پاکستان کو تیل کی فراہمی کو جاری رکھیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا، بار بار کہوں گا کہ یہ خیرات نہیں ہے، اگر ہم تیل فراہم کریں گے،تواس کامطلب ہےہم منافع کمارہےہیں، اگر آپ خرید رہے ہیں تو یہ سودا باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ہمارا ایک روایتی نقطہ نظر ہے، خاندان ایک مرد، عورت اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے، آپ اس قدر کو ایجاد نہیں کرسکتے، ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں، ہمارے پاس یورپین اکنامک یونین ہے، روس میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہے، اور یہ سب ایک ہی مقصد کے مختلف نام ہیں۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، اجلاس جہاں بھی ہو، ایک ورچوئل اجلاس ہوگا، ہمیں مثبت نتائج کی توقع کرنی چاہیے۔

Related Posts