غیر مستحکم پاکستان بھارتی مفاد میں نہیں، روسی سفیر کو بیان پر وضاحت کرنی پڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت میں تعینات روس کے سفیر ڈینس الیپوف کو اپنے اِس بیان پر وضاحت کرنی پڑ گئی کہ غیر مستحکم پاکستان بھارت کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈینس الیپوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ غیر مستحکم پاکستان بھارت یا افغانستان کے مفاد میں اچھا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ اور شام میں زلزلہ،4ہزار 961سے زائد افراد جاں بحق

جیسے ہی روسی سفیر ڈینس الیپوف کے بیان پر ردِ عمل آنا شروع ہوا تو  صورتحال کی سنگینی سمجھتے ہوئے اپنے دوسرے ٹوئٹر پیغام میں روسی سفیر نے اپنے پہلے بیان کی وضاحت کردی۔

روسی سفیر نے کہا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں غیر مستحکم پاکستان کسی ملک کے مفاد میں نہیں۔ مضبوط بھارت مخالف پاکستان کسی کے مفاد میں نہیں ہوسکتا۔

سفیرِ روس کے بیان سے  نہ ان کا پیغام ہی واضح ہوسکا  نہ ہی اس سے یہ واضح ہوا کہ اگر روس کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات کی پالیسی میں اگر کوئی تبدیلی آئی ہے تو وہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی سفیر کے پیغامات سے ایک بات واضح ہوئی کہ روس پاکستان کی صورتحال پر فکر مند ہے، جبکہ پاکستان کی معاشی صورتحال خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی پریشان کن ہے۔

Related Posts