روس یوکرین جنگ، امریکا میں مہنگائی کے 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس یوکرین جنگ، امریکا میں مہنگائی کے 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
روس یوکرین جنگ، امریکا میں مہنگائی کے 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

واشنگٹن: روس یوکرین جنگ کے تناظر میں یورپی یونین کے ممبران سمیت دیگر ممالک میں معاشی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا میں مہنگائی کے 40 سالہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ 12 ماہ میں افراطِ زر کی شرح 7.9 فیصد تک بڑھ گئی جو ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 40 سال میں امریکا میں جو مہنگائی ہوئی، اس کے تمام تر ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص کی فائرنگ، 23 افراد زخمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے اور بعد ازاں عائد کی گئی پابندیوں کے باعث امریکا میں مہنگائی میں تیز ترین رفتار سے اضافہ جاری ہے جس کی وجہ اجناس کی قلت بتائی جاتی ہے۔ پابندیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 روس پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سے دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ یوکرین جنگ زدہ ملک بن گیا جہاں سے متعدد ممالک کو گندم کی ترسیل ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو مزید ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملہ کیا جس کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی قیادت نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم روس کا کہنا تھا کہ اگر حملہ نہ کرتے تو ہماری سلامتی کو خطرات لاحق تھے۔ 

Related Posts