روس بلا تاخیر قیامِ امن کیلئے مذاکرات شروع کرے۔یوکرینی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر جانبداری کی حیثیت سے آئین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
غیر جانبداری کی حیثیت سے آئین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی

کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے روس بلا تاخیر قیامِ امن کیلئے مذاکرات شروع کرے جبکہ یوکرین غیر جانبداری کا اعلان کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن کے نام پر فضائی حملے شروع کردئیے جن کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی ہم منصب سے روبروملاقات جنگ کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین روس جنگ سے دنیا بھر میں بدامنی پھیل جائے گی۔ آئی ایم ایف

روسی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کی ترجیح اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت یقینی بنانا ہے۔ ہم سلامتی کی ضمانت اور غیر جانبداری پر اپنی ریاست کی غیر ایٹمی حیثیت کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے طویل عرصے تک یوکرین سے مطالبہ کیا کہ مغربی نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کیلئے اقدامات سے باز رہے جسے صدر ولادی میر پیوٹن ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ روسی صدر نے متعدد بار یوکرین کو متنبہ بھی کیا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ غیر جانبداری سے مراد یہ ہے کہ یوکرین نیٹو یا دیگر فوجی اتحاد سے باہر رہے گا۔ روسی فوج کے انخلاء کے بعد ریفرنڈم میں یہ سوال ووٹروں کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔ ہمیں کسی بھی معاہدے کے طور پر اپنی حفاظتی ضمانت چاہئے۔ 

 

Related Posts